فیصل آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ریسرچ انفارمیشن یونٹ کے ماہرین نے کاشتکاروں کو سویابین کی منظور شدہ اقسام کی کاشت بروقت مکمل کرنے اورپانی کے اچھے نکاس والی میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے، سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے۔ ایک بیان میں …
سویابین کی منظور شدہ اقسام بروقت کاشت ،پانی کے اچھے نکاس والی میرازمین کے انتخاب کیا جائے،ماہرین زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ریسرچ انفارمیشن یونٹ کے ماہرین نے کاشتکاروں کو سویابین کی منظور شدہ اقسام کی کاشت بروقت مکمل کرنے اورپانی کے اچھے نکاس والی میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے، سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سویا بین کی اچھی پیداوار کے لئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے ، سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین فی ایکڑ بمپر کراپ کی ضامن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میر ا زمین کےلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجودہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کےلئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیا جائے ، فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تر وتر حالت میں موجود ہو۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی، معلومات یا مشاورت کےلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔








