سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 56.75 فیصد کی نمایاں کمی

سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 56.75 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 56.75 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2025 تا مارچ 2026 کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات کا حجم 108.68 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سویا بین آئل کی قومی درآمدات کی مالیت 251.28ملین ڈالر رہی تھی ۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات میں 141.6ملین ڈالر یعنی 56.75 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔