سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین بمپر کراپ کی ضامن ہیں،ترجمان آری

فیصل آباد۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکی جانب سے کاشتکاروں کو سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرا …

فیصل آباد۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکی جانب سے کاشتکاروں کو سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین فی ایکڑ بمپر کراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میر ا زمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجودہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیا جائے نیز فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تر وتر حالت میں موجود ہو۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی، معلومات یا مشاورت کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

مزید خبریں