سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100انڈیکس 3748.40 پوائنٹس اضافہ کے بعد184050.10پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز پر بدھ کوتیزی کارحجان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 3748.40 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد184050.10پوائنٹس پربندہوا۔

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز پر بدھ کوتیزی کارحجان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 3748.40 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد184050.10پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر563کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔297کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،171کی قیمتوں میں کمی اور95کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔مجموعی طورپر941.47ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 57.093ارب روپے تھی،

کے ایس ای 30انڈیکس 1228.18 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد54944.21پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 3307.41 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد260634.87 پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 8.91ارب روپے کے سودے طے پائے۔کے -الیکٹرک کے 82666150 حصص،بینک آف پنجاب 77111046حصص اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 28752273حصص کالین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.7فیصدکے اضافہ کے بعد73.8ارب ڈالرہوگیا۔