پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای100 انڈیکس 3791.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد 161805.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،66 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،383کی قیمتوں میں کمی اور 114 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،مجموعی طور پر 499.79ملین حصص کا …
سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈیکس 3791.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد 161805.02 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای100 انڈیکس 3791.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد 161805.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،66 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،383کی قیمتوں میں کمی اور 114 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،مجموعی طور پر 499.79ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 19.43 ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 1124.26 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48340.66 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 6271.80 پوائنٹس کی کمی کے بعد 232680.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 7.025 ارب روپے کے سودے طے پائے، دوست سٹیل لمیٹڈ کے 40063156 حصص، کے الیکٹرک کے 32512543 حصص اور کریسنٹ سٹار انشورنس لمیٹڈ کے 26317046 حصص کالین دین ہوا۔ فرسٹ امروزمضاربہ،نیٹس انٹرنیشنل کمیونیکیشنز اور خیرپور شوگر ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








