سٹرابری خوبصورت اور ذائقے دار پھل ، اس کےلئے سرد مرطوب آب و ہوا کی ضرورت ہے،ماہرین اثمار

فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ماہرین اثمارنے کہا ہے کہ سٹرابری ایک پر کشش، خوبصورت اور ذائقے دار پھل ہے جو اپنی غذائی اور طبعی خصوصیات کی وجہ سے بہت مشہور اور جاذب نظر ہے،یہ کھانے کے علاوہ جیم، جیلی، مربہ، چٹنی وغیرہ بنانے کے کام آتا ہے،اس کےلئے سرد مرطوب آب و ہوا کی ضرورت ہے جبکہ سخت سردی اور سخت گرمی دونوں اس کےلئے نقصان دہ ہیں۔ …

فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ماہرین اثمارنے کہا ہے کہ سٹرابری ایک پر کشش، خوبصورت اور ذائقے دار پھل ہے جو اپنی غذائی اور طبعی خصوصیات کی وجہ سے بہت مشہور اور جاذب نظر ہے،یہ کھانے کے علاوہ جیم، جیلی، مربہ، چٹنی وغیرہ بنانے کے کام آتا ہے،اس کےلئے سرد مرطوب آب و ہوا کی ضرورت ہے جبکہ سخت سردی اور سخت گرمی دونوں اس کےلئے نقصان دہ ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سٹرابری کاپودا سردی کے موسم کو کسی حد تک برداشت کر لیتا ہے مگر گرمیوں میں لُو سے اس کی حفاظت کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سٹرابری کو پھلدار پودوں کے درمیان لگانا چاہیے،اس کی کوالٹی اور پیداوار کا انحصار زمین کی زرخیزی، اس کی گہرائی اور پانی کے بہتر نکاس پرہے ، بہترپیداوار حاصل کرنے کےلئے زمین میں نامیاتی مادوں کی مناسب مقدار اور نکاس آب کا ہونا لازمی ہے۔

ماہرین نے کہاکہ سیم زدہ، کلر والی اور ہلکی میرا زمین میں پودے کمزور رہ جاتے ہیں، پھل کم لگتا ہے اور بیماریوں و کیڑے مکوڑوں کا حملہ بھی زیادہ ہوتا ہے اس لئے ایسی زمینوں میں سٹرابری کی کاشت موزوں نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یہ ننھے پودے آبائی پودوں کی نوڈزسے نکلتے ہیں، ایک آبائی پودے سے تقریباً15سے20ساق رواں نکلتے ہیں ، میرا زمین میں ساق رواں زیادہ مقدار میں نکلتے ہیں اور ان کی جڑیں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سٹرابری کی کاشت بیج سے بھی ہوتی ہے مگر یہ طریقہ کار تجارتی(کمرشل) اعتبار سے منافع بخش نہیں اور بیج سے اگائے گئے پودے صحیح النسل نہیں ہوتے۔