سٹم بورنگ ویول کے ذریعے پارتھنئم کا بائیولوجیکل کنٹرول ممکن بنایاجاسکتا ہے،ڈاکٹر اقرار خان

فیصل آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ پارتھنئم ایک ایسی خطرناک جڑی بوٹی ہے جونہ صرف زرعی پیداوار میں کمی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جلد،سانس،آنکھوں و دیگر بیماریاں پھیلانے کا بھی باعث بنتی ہے۔ شعبہ انٹومالو جی اور کیبی کے زیراہتمام سٹم بورنگ ویول کے ذریعے پارتھنئم کا بائیولوجیکل کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ تقریب …

فیصل آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ پارتھنئم ایک ایسی خطرناک جڑی بوٹی ہے جونہ صرف زرعی پیداوار میں کمی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جلد،سانس،آنکھوں و دیگر بیماریاں پھیلانے کا بھی باعث بنتی ہے۔

شعبہ انٹومالو جی اور کیبی کے زیراہتمام سٹم بورنگ ویول کے ذریعے پارتھنئم کا بائیولوجیکل کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پارتھنئم اپنے بیجوں کی بھر پور پیداواراورموسمی حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت کی حامل ایک ایسی خطرناک جڑی بوٹی ہے جو ملک کے دیہی و شہری علاقوں میں بکثرت پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے تدارک کیلئے اسے جڑ سے اکھاڑنے کے ساتھ ساتھ بائیولوجیکل کنٹرول کیلئے بھی کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی اور کیبی کی مشترکہ کاوشوں سے پارتھینئم پر قابو پانے کیلئے تنے کی سنڈی کے ذریعے بائیولوجیکل کنٹرول کیلئے تجربات کا سلسلہ جاری ہے جس کے جلد ہی مثبت نتائج مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اس مضر صحت جڑی بوٹی کے حوالے سے عوامی سطح پر آگہی پیدا کرنے کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے جدید طریقہ کاشت کو اپنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔