سٹیج ،فلم کے مزاحیہ اداکار سلیم البیلا کی برسی جمعہ کو منائی گئی

سٹیج ،فلم کے مزاحیہ اداکار سلیم البیلا کی برسی 17 جولائی کو منائی گئی ۔

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):سٹیج ،فلم کے مزاحیہ اداکار سلیم البیلا کی برسی 17 جولائی کو منائی گئی ۔

1941 میں گوجرہ میں پیدا ہونے والے اختر حسین نے سٹیج اور فلم میں البیلا کے نام سے شہرت پائی۔ انہوں نے 70کی دہائی میں اپنے فنی کیریئرکا آغاز سٹیج سے کیا اور بعد ازاں پنجابی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے ٹی وی پر پنجابی زبان کے مشہور ڈرامے اک سی بادشاہ میں اکبر اعظم کا کردار اداکیا جسے شائقین نے بے حد سراہا۔البیلا نے اپنے کیریئر کے دوران 200سے زائد فلموں میں اداکاری کی جبکہ سٹیج ڈراموں میں البیلا اور امان اللہ کی جوڑی نے کافی مقبولیت حاصل کی۔سلیم البیلا 17 جولائی 2004 کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں سلیم البیلا کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔