سٹیٹ بینک آف پاکستان کو گزشتہ مالی سال کے دوران 1990 ارب روپے کا خالص منافع حاصل

سٹیٹ بینک آف پاکستان کو گزشتہ مالی سال کے دوران 1990 ارب روپے کا خالص منافع حاصل

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 1990 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 جون 2026ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے اپنے مالیاتی گوشوارے اور ان سے متعلق آڈیٹرز کی رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔

ساتھ ہی سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی دفعہ 40(3) کے تقاضوں کی تعمیل کرتے ہوئے مذکورہ مالیاتی گوشوارے اور آڈیٹرز کی رپورٹ وفاقی حکومت اور مجلس شوری (پارلیمنٹ)کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔بیان کے مطابق مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1,990 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔ اکائونٹنگ فریم ورک اور قانونی تقاضوں کے تحت ضروری تخصیصات اور ایڈجسٹمنٹس کے بعد 1932 ارب روپے کا زائد منافع وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں