سٹیٹ بینک نے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو ایک ارب ڈالر واپس کردیئے، متحدہ عرب امارات کو 3.45 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی ادائیگی مکمل
سٹیٹ بینک نے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو ایک ارب ڈالر واپس کردیئے، متحدہ عرب امارات کو 3.45 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی ادائیگی مکمل
اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 23 اپریل 2026 کو متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ADFD) کو ایک ارب امریکی ڈالر کی رقم واپس کردی ہے۔ گزشتہ ہفتے 2.45 ارب امریکی ڈالر یو اے ای کو واپس کیے گئے۔جس کے بعد متحدہ عرب امارات کومجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی ادائیگی مکمل ہوگئ ہے۔