سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے 10.26 ٹریلین روپے فراہم کر دیے

سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت ریورس ریپو خریداری کے ذریعے مجموعی طور پر 10.26 ٹریلین روپے شامل کردیے ہیں ۔ بینک کے مطابق 25 ستمبر 2026 کو کئے گئے آپریشن میں مارکیٹ کی جانب سے موصول ہونے والی تمام بولیوں کو قبول کر لیا گیا۔7 روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت مجموعی طور پر 10 بولیاں موصول ہوئیں۔

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت ریورس ریپو خریداری کے ذریعے مجموعی طور پر 10.26 ٹریلین روپے شامل کردیے ہیں ۔ بینک کے مطابق 25 ستمبر 2026 کو کئے گئے آپریشن میں مارکیٹ کی جانب سے موصول ہونے والی تمام بولیوں کو قبول کر لیا گیا۔7 روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت مجموعی طور پر 10 بولیاں موصول ہوئیں۔

سٹیٹ بینک نے تمام آفرز کو قبول کرتے ہوئے 564800 ملین روپے مارکیٹ کو فراہم کئے جس پر سالانہ شرح منافع 11.54 فیصد طے پائی۔14 روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں 36 بولیاں پیش کی گئیں۔ سٹیٹ بینک نے مارکیٹ کی طلب کو پورا کرتے ہوئے تمام بولیاں منظور کر لیں جس کے لئے سالانہ شرح منافع 11.51 فیصد مقرر کی گئی ۔

مزید خبریں