سپریم کورٹ،سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی نظرثانی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی نظرثانی درخواست خارج کردی

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کو کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ سلیم اختر نے حکومت کی جانب سے دلائل دیے ۔ سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم سے متعلق ریمارکس حذف کرنے کے خلاف دائر درخواست بھی خارج کردی۔