وہاڑی ۔ 25 فروری (اے پی پی):وہاڑی میں سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب محمد سرفراز حسین خان مگسی نے ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان ڈویژن چوہدری صابر شہزاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع وہاڑی رانا محمد عارف کے ہمراہ تحصیل وہاڑی کا دورہ کرتے ہوئے اگیتی کپاس مہم کی سرگرمیوں اور مقررہ ہدف کے مقابلے میں کاشت کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے چک 27 ڈبلیو بی میں …
سپیشل سیکرٹری زراعت کا وہاڑی کا دورہ، اگیتی کپاس مہم کا جائزہ

مزید خبریں
وہاڑی ۔ 25 فروری (اے پی پی):وہاڑی میں سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب محمد سرفراز حسین خان مگسی نے ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان ڈویژن چوہدری صابر شہزاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع وہاڑی رانا محمد عارف کے ہمراہ تحصیل وہاڑی کا دورہ کرتے ہوئے اگیتی کپاس مہم کی سرگرمیوں اور مقررہ ہدف کے مقابلے میں کاشت کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے چک 27 ڈبلیو بی میں کپاس کے کھیتوں کا معائنہ کیا اور کاشتکاروں سے ملاقات کے دوران ابتدائی کاشت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر اگیتی کپاس کاشت کر کے جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنائی جائے تاکہ بہتر پیداوار اور حکومتی اہداف کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔
اس موقع پر کسان چوہدری محمد ثناء اللہ نے بیس ایکڑ پر کپاس کی کاشت اور مزید چالیس ایکڑ تک رقبہ بڑھانے کے ارادے سے آگاہ کیا جبکہ کسان ارشاد بلوچ نے سو ایکڑ پر کاشت اور تین سو پندرہ ایکڑ تک توسیع کے منصوبے کا بتایا۔ بعدازاں سپیشل سیکرٹری نے بورے والا میں مجوزہ ماڈل ایگریکلچر مال کی سائٹ کا دورہ کیا جہاں ایس ڈی او بلڈنگ محمد اقبال گورائیہ نے بارہ کنال دستیاب اراضی اور آٹھ کنال درکار رقبے کے حوالے سے بریفنگ دی، سپیشل سیکرٹری نے سائٹ میپ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ زمین کا مؤثر استعمال یقینی بنا کر منصوبہ جلد مکمل کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔\378








