سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 جی سروس کا آزمائشی آغاز

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 جی سروس کا آزمائشی آغاز کر دیا ہے

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 جی سروس کا آزمائشی آغاز کر دیا ہے۔ ایس سی او کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سات مقامات پر 5 جی سروس فعال کر دی گئی ہے۔ ڈی جی ایس سی او نے سروس کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ترقی کا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔آزمائشی آغاز سے عوام کو موبائل ٹیکنالوجی تک رسائی ملے گی ،دسمبر 2026 تک مزید 20 سائٹس فعال ہوں گی، جس سے مجموعی تعداد 27 ہو جائے گی۔فائیو جی ٹیکنالوجی سے سیاحت، تعلیم، صحت، کاروبار اور عوامی خدمات میں نئے اور اہم مواقع پیدا ہوں گے۔افتتاح کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ہیڈکوارٹرز میں فائیو جی سروس کے عملی مظاہرے بھی کیے گئے۔فائیو جی سروس سے صارفین کے تجربے اور ضروریات کا جائزہ لے کر جدید ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔

مزید خبریں