اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں مولانا طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔ طاہر اشرفی نے سپیکر کو ختم نبوت کے حوالے سے بیان دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ سپیکر نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کسی طور پر ختم نبوت میں ترمیم نہیں کی جائے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مولانا طاہر اشرفی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں مولانا طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔ طاہر اشرفی نے سپیکر کو ختم نبوت کے حوالے سے بیان دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ سپیکر نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کسی طور پر ختم نبوت میں ترمیم نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی ناموس پر مجھ سمیت میرا خاندان قربان ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ سپیکر نے سچا عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ملاقات کے دوران مدرسہ اصلاحات سمیت ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








