اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے اور سہولتیں دینے کےلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں تاہم ان تعلقات کو برابری کی سطح پر ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں راولپنڈی چیمبر …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام پہلے پاکستان امریکہ بزنس سمٹ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے اور سہولتیں دینے کےلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں تاہم ان تعلقات کو برابری کی سطح پر ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام پہلے پاکستان امریکہ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژ ن کے مطابق ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور اقتصادی روابط بڑھانے کےلئے تمام تر کوشیش کی جائیں گی۔ پاک۔امریکہ بزنس سمٹ کے انعقاد کےلئے راولپنڈی چیمبر اور پاک امریکہ بزنس فورم کی کاوش قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری اہم شراکت دار ہے، معاشی پالیسی کی تشکیل کےلئے ان کی رائے لی جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وزیر خزانہ اور مشیر خزانہ جلد ہی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور ان کی تجاویز کو شامل کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی خوشحالی اور دیرپا ترقی کا انحصار حکومتوں کے شانہ بشانہ کام کرنے والی کاروباری بر ادری پر ہوتا ہے پاکستان کی کاروباری برادری نے سماجی، اقتصادی اور قومی خوشحالی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، تمام چیلنجوں اور قومی مسائل پر مل جل کر قابو پایا جا سکتا ہے۔








