اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات جمعرات کوپارلیمنٹ ہاو¿س میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز، سردار ایاز صادق ، سید خورشید احمد شاہ اورفرخ حبیب نے شرکت کی۔ اجلاس میں2018کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات جمعرات کوپارلیمنٹ ہاو¿س میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز، سردار ایاز صادق ، سید خورشید احمد شاہ اورفرخ حبیب نے شرکت کی۔ اجلاس میں2018کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ 2018عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔کمیٹی کے ممبران کی کل تعداد 24ہو گی جس میں دوتہائی اراکین قومی اسمبلی اور ایک تہائی سینٹ سے ہونگے۔ سینٹ آف پاکستان سینٹ میں موجود پارٹی پوزیشن کے تناسب سے اراکین کے نام دے گااور قومی اسمبلی میں بھی اسی طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔








