اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ماضی میں چھوٹے صوبوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور ان کا احساس محرومی دور کریں گے، گڈگورننس اور اختیارات کا استعمال انسانیت کے احترام کے ساتھ ہو تو ہم ترقی کی منازل کو چھو سکتے ہیں، ہمیں حضرت محمد کی زندگی اور ان کی سیرت کو اپنا …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سروس اکیڈمی پشاور کے مینجمنٹ سروسز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ماضی میں چھوٹے صوبوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور ان کا احساس محرومی دور کریں گے، گڈگورننس اور اختیارات کا استعمال انسانیت کے احترام کے ساتھ ہو تو ہم ترقی کی منازل کو چھو سکتے ہیں، ہمیں حضرت محمد کی زندگی اور ان کی سیرت کو اپنا مشعل راہ بنانا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات صوبائی سروس اکیڈمی پشاور کے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے 23 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے پیر کو ان سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ماضی میں چھوٹے صوبوں کے ساتھ ہونے والے استحصال کا ہم ازالہ کریں گے، ان کے احساس محرومی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں میں تمام صوبوں کو مساوی مواقع میسر آئیں گے، اہم ایشوز پر صوبوں کے گلے دور کریں گے اور ان سے مشاورت بھی کریں گے۔








