سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاپشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں اور خاتون ٹیچر کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاپشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں اور خاتون ٹیچر کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پشاور کی دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں اور خاتون ٹیچر کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں سپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے،غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور ان کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرما ئے ۔

مزید خبریں