سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مادرِ وطن …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مادرِ وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے برسر پیکار ہیں۔

لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان آپریشنز میں دہشتگردوں کے خاتمے پر فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تعریف ہے۔دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے جوانوں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں سکیورٹی فورسز کے عزم کی فتح ہے۔’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت جاری آپریشنز ملک میں دیرپا امن کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر پارلیمان کا مکمل اعتماد ہے۔ملک میں امن و استحکام کیلئے فورسز کی دلیرانہ کارروائیاں قابل فخر ہیں ۔

مزید خبریں