سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے شیخ محمد بن راشد المکتوم، سوگوار خاندان اور متحدہ عرب امارات کے برادر عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پارلیمان اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور دبئی کی تعمیر و ترقی کے لیے شیخ احمد بن راشد المکتوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں