اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار شہید کو ان کی 10ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عزم، حوصلے، محنت اور لگن کی نئی تاریخ رقم کی۔ پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مریم مختیار شہید نے پاکستان کی خواتین کے لیے نئی راہیں ہموار کیں، قوم اپنی …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار شہید کو ان کی 10ویں برسی پر خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار شہید کو ان کی 10ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عزم، حوصلے، محنت اور لگن کی نئی تاریخ رقم کی۔
پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مریم مختیار شہید نے پاکستان کی خواتین کے لیے نئی راہیں ہموار کیں، قوم اپنی بہادر بیٹی کی قربانی اور خدمات پر فخر کرتی ہے، مریم مختیار خواتین کےلئے ہمت، استقلال اور بااختیار پاکستان کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سپیکر نے کہا کہ مریم مختیار شہید نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین ملک کے دفاع میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنی بہترین صلاحیتیں پیش کر سکتی ہیں، ان کی قربانی آئندہ نسلوں کے لیے عزم، خدمت اور حب الوطنی کا روشن مینار ہے۔








