سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا گوادر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گوادر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جمعہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں گوادر میں 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات کا منہ بولتا ثبوت ہے،سکیورٹی فورسز نے دہشت …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گوادر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جمعہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں گوادر میں 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات کا منہ بولتا ثبوت ہے،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے قومی اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے، سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملکی امن، استحکام اور سلامتی کی ضمانت ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی جرأت اور عزم پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ملک دشمن عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

مزید خبریں