سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
ڈاکٹر نجیب نقی کا انتخاب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے۔ڈاکٹر نجیب نقی کی مدبرانہ قیادت میں آزاد جموں و کشمیر ترقی کے سفر پر گامزن رہےگا۔سپیکر قومی اسمبلینے ڈاکٹر نجیب نقی کے لیے منصب صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔








