سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں انسدادِ سمگلنگ ’’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘’ پر خودکش حملے کی مذمت

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں انسدادِ سمگلنگ ’’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘‘ پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں انسدادِ سمگلنگ ’’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘‘ پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورشہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں زندگی کے ہر طبقے تعلق رکھنے افراد نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللّٰہ تعالٰی سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

مزید خبریں