سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرک میں پولیس فورس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین سمیت دیگر قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کرک میں پولیس فورس پر دہشتگردحملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرک میں پولیس فورس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین سمیت دیگر قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
جمعرات کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے شہداء کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعابھی کی۔







