سپیکر قومی اسمبلی و راجہ پرویز اشرف کی پاک آرمی کو برطانیہ میں منعقدہ لانگ رینج چیمپئن شپ 2023 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد

Speaker National Assembly

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پاک آرمی کی برطانیہ میں منعقدہ لانگ رینج چیمپئن شپ 2023 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔

پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بین الاقوامی لانگ رینج ایونٹ میں گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے، ہمیں اپنے فوجی جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے لیفٹیننٹ کرنل جنید علی کو سونے، لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص کو چاندی کے میڈلز جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی شاہین مستقبل میں بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔