سپیکر قومی اسمبلی کانوشکی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نوشکی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نوشکی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتیوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے۔سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔