سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر، سنیئر صحافی اور ایڈیٹر انچیف اسلام آباد ٹوڈے سردار شوکت محمود کی والدہ محترمہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا سنیئر صحافی سردار شوکت محمود کی والدہ محترمہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر، سنیئر صحافی اور ایڈیٹر انچیف اسلام آباد ٹوڈے سردار شوکت محمود کی والدہ محترمہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے سردار شوکت محمود سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کی جدائی ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے، جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا
انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور غم کی گھڑی میں وہ سردار شوکت محمود اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سردار شوکت محمود سمیت تمام سوگوار اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔







