سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان اور مستونگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان اور مستونگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان اور مستونگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں 13 اور مستونگ میں 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا قابل ستائش ہے، سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا یا۔سپیکر نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر سکیورٹی فورسز پر فخر ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

مزید خبریں