اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعے کو ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔ سردار ایاز صادق نے 7 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی …
سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
جمعے کو ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔ سردار ایاز صادق نے 7 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں، ملک میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی خدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کےمکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔\







