سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 7 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے ۔

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے،دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کے عزم کا اظہار ہے،دہشتگردی کی بیخ کنی کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔