سپیکر قومی اسمبلی کا ملتان کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملتان کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملتان کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق منگل کو ایک تعزیتی بیان میں سپیکر نےحادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر نے زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحتیابی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی.