سپیکر قومی اسمبلی کی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفراللہ خان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

سپیکر قومی اسمبلی کی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفراللہ خان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفراللہ خان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر بیرسٹر ظفراللہ خان کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ بیرسٹر ظفراللہ خان اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔