سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نےگوادر (شادی کور) آپریشن کے دوران میجر وجاہت وحید کے قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نےگوادر (شادی کور) آپریشن کے دوران میجر وجاہت وحید کے قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
سپیکر سردار ایاز صادق نےشہید میجر وجاہت وحید کی عظیم قربانی اور وطن سے غیر متزلزل وفاداری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میجر وجاہت وحید شہید نے مادر وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نےشہید میجر وجاہت وحید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم میجر وجاہت وحید شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے میجر وجاہت وحید شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔







