سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت اقدام ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کی کوہاٹ پولیس لائن میں دھماکے کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت اقدام ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہدا کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردوں کی مذموم کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے شہداکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔








