سکیورٹی فورسزکی آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری

سکیورٹی فورسزکی آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسزکی آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگوراورچاغی میں سکیورٹی فورسزنے فتنہ الہندوستان کے11 دہشتگرد ہلاک کردیئے ہیں۔ پنجگورکےعلاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز نےکارروائی کرتےہوئے 5 دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پنجگورمیں فتنہ الہندوستان کے ہلا ک دہشت گردوں کےقبضے سےبڑی مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی فورسزنے چاغی کے علاقے امین آباد اورسیاہ چنگ میں دہشتگردوں کے خلاف موثرکارروائیاں کیں،امین آباد اورسیاہ چنگ میں آپریشنزکے دوران6دہشت گرد جہنم واصل جبکہ ان سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

مزید خبریں