راولپنڈی ۔22نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 21 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ …
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بنوں میں مشترکہ آپریشن ، فتنہ الخوارج کے 8 خوارج ہلاک

مزید خبریں
راولپنڈی ۔22نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 21 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلےمیں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 خوارج جہنم واصلِ کر دیے۔
مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشتگرد سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں پر متعدد حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ کارروائی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کی تیز رفتار مہم کا واضح ثبوت ہے، ان مربوط سکیورٹی اقدامات کا مقصد خوارج کے نیٹ ورک کو توڑنا، ان کی نقل و حرکت کو محدود کرنا اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خطے میں قیامِ امن کے لیے کئے گئے آپریشنز کے نمایاں نتائج سامنے آرہے ہیں جبکہ مزیدامن و استحکام کے لیے مسلسل کوششیں جاری رہیں گی، علاقے میں کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خارجی کی موجودگی کے خاتمے کے لئے کلئیرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔عزمِ استحکام‘ ویژن کے تحت، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشتگردی کی فیصلہ کن مہم بھرپور رفتار سے جاری ہے اور ملک اور بیرون ملک سے حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔








