وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جامِ شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے 6 بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے جوان …
سکیورٹی فورسز کے 6 شہداء قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جامِ شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے 6 بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے جوان قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
شہداء کا مقدس لہو قوم کے حوصلے اور جذبہ حب الوطنی کو مزید جلا بخشتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے فتنہ و دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فورسز کا یہ جذبہ برقرار رہے گا۔ وفاقی وزیر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔







