سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کا قبل از ٹیکس سالانہ منافع 1598 ملین روپے تک بڑھ گیا

سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) کا قبل از ٹیکس سالانہ منافع 1598 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ایس پی ایل کو 907 ملین روپے خالص منافع حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے شراکت داروں کےلئے فی حصص 9 روپے یعنی 90 فیصد کے کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری دی …

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) کا قبل از ٹیکس سالانہ منافع 1598 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ایس پی ایل کو 907 ملین روپے خالص منافع حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے شراکت داروں کےلئے فی حصص 9 روپے یعنی 90 فیصد کے کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری دی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ نے جامع سٹرٹیجک اقدامات کے تحت ایس پی ایل کی پی ایم ٹو پیپرز میکنگ مشین کو جدید ترین مشین (پی ایم ۔2)سے تبدیل کیا ہے جس کے نتیجہ میں توسیع مرحلہ کے دوران کمپنی بہترین معیار اور جدید ترین سکیورٹی خصوصیات کا حامل کاغذ تیار کرے گی جو بینک نوٹس کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ ایس پی ایل کے چیئرمین محمد آفتاب منظور نے کہا ہے کہ پی ایم ۔2 کی جدت سے ایک اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے جو کارکردگی میں اضافہ اور کمپنی کی استعداد کار کو فروغ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی ایل پائیدار ترقی اور طویل مدت کےلئے جدت کے حوالے سے پر عزم ہے۔ ایس پی ایل کے مطابق کمپنی نے اپنے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کےلئے جامع اقدامات کئے ہیں جن کے تحت ایس پی ایل بجلی کی پیداوار کے پلانٹ کی استعداد میں اضافہ 5 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کےلئے اضافی سٹوریج ٹینک کی تعمیر اور بیرون پانی پر انحصار کو کم کرنے کےلئے ریورس اوسموسز بورز کے اقدامات شامل ہیں۔ کمپنی کی پائیدار ترقی کی مہم کے تحت ایس پی ایل نے 350 کلوواٹ کا سولر سسٹم بھی لگایا ہے تاکہ شفاف توانائی کے استعمال کو فروغ دیا جاسکے۔