پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے محاذ آرائی نہیں، مذاکرات اور مفاہمت ناگزیر ہیں، پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں محمد ہمایوں خان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ذاتی و جماعتی مفادات پر قومی مفاد کو ترجیح دیں، …
سیاسی استحکام کے لیے محاذ آرائی نہیں، مذاکرات اور مفاہمت ناگزیر ہیں، مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے محاذ آرائی نہیں، مذاکرات اور مفاہمت ناگزیر ہیں، پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں محمد ہمایوں خان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ذاتی و جماعتی مفادات پر قومی مفاد کو ترجیح دیں، سیاسی مسائل کا حل پارلیمان اور مذاکرات کی میز پر تلاش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی جمہوری عمل کے استحکام کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تحریک انصاف پارلیمانی فورمز اور سیاسی مذاکرات میں مؤثر کردار ادا کرے ۔ محمد ہمایوں خان نے کہا کہ ملک مزید سیاسی کشیدگی کا متحمل نہیں، سیاسی قیادت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قومی مسائل کے حل، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے تعمیری سیاسی کردار ادا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔








