سیالكوٹ۔ 20 جنوری (اے پی پی):زراعت آفیسر محکمہ زراعت پسرور ذیشان گورائیہ نےہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمنگل کو ہلدی کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہلدی کے کاشتکار فصل کی برداشت سے 3سے 4روز قبل کھیت کو ہلکا پانی لگائیں اور وتر حالت میں پتے کاٹ کر علیحدہ کر لیں …
سیالكوٹ، ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالكوٹ۔ 20 جنوری (اے پی پی):زراعت آفیسر محکمہ زراعت پسرور ذیشان گورائیہ نےہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےمنگل کو ہلدی کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہلدی کے کاشتکار فصل کی برداشت سے 3سے 4روز قبل کھیت کو ہلکا پانی لگائیں اور وتر حالت میں پتے کاٹ کر علیحدہ کر لیں اور کسی کی مدد سے فصل کی برداشت مکمل کر لیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر کاشتکاروں کو ہلدی کی فصل کی برداشت میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تو وہ مزید مشاورت، معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔








