سیالکوٹ۔5ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹرمقصود احمد نے کہاہے کہ موسمی تغیرات کے باعث دھان کی فصل پر جراثیمی جھلساؤ کی بیماری کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے جو پہلے ٹلیوں یعنی چند پودوں پر اور بعد میں لائنوں اور پھر پورے کھیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ …
سیالکوٹ،دھان کے کاشتکاروں کو جراثیم کش زہروں کا سپرے کرنے ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔5ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹرمقصود احمد نے کہاہے کہ موسمی تغیرات کے باعث دھان کی فصل پر جراثیمی جھلساؤ کی بیماری کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے جو پہلے ٹلیوں یعنی چند پودوں پر اور بعد میں لائنوں اور پھر پورے کھیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔
انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں بارشوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور بعد ازاں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث جراثیمی جھلساؤ کی بیماری شدت اختیار کر گئی لہذا کاشتکار روزانہ کی بنیاد پر اپنی فصل کا معائنہ کریں اور دھان کے پتوں کا رنگ مٹیالا یا بھورا ہونے، پتوں کے کنارے اندر کی طرف مڑنے کی صورت میں کاپر آکسی کلورائیڈ پلس کاسوگا مائی سین ،ٹیٹرا مائی سین ،کاپر آکسی کلورائیڈ پلس کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ میں سے کسی ایک زہر کا انتخاب کریں اور فی ایکڑ فصل پر 100 تا 120 لیٹر پانی سپرے کریں۔
انہوں نے کہا کہ جراثیمی جھلساؤ پھپھوندی کی وجہ سے نہیں بلکہ بیکٹیریا کی وجہ سے پھیلتا ہے اس لئے مذکورہ جراثیم کش زہروں کا انتخاب کریں بصورت دیگر فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جس سے پیداوار میں شدید کمی واقع ہو سکتی ہے۔








