سیالکوٹ۔14اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے پیسٹی سائیڈڈیلرشپ کے نئے اور تجدیدی لائسنس کے حصول کے لئے 30اکتوبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈائریکٹر محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز ڈاکٹر مقصود احمد نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز سیالکوٹ کے زیر اہتمام زرعی ادویات کے نئے اور تجدیدی …
سیالکوٹ،زرعی ادویات کی ڈیلر شپ کے لائسنس کے حصول کا شیڈول جاری

مزید خبریں
سیالکوٹ۔14اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے پیسٹی سائیڈڈیلرشپ کے نئے اور تجدیدی لائسنس کے حصول کے لئے 30اکتوبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
ڈائریکٹر محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز ڈاکٹر مقصود احمد نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز سیالکوٹ کے زیر اہتمام زرعی ادویات کے نئے اور تجدیدی لائسنسز کے حصول کےلئے ڈیلرز ٹریننگ پروگرام کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے
جس کے مطابق میٹرک پاس درخواست گزار پیسٹی سائیڈ کے نئے اور تجدیدی لائسنسز کے حصول کےلئے ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں بمعہ جمع شدہ اصل فیس چالان فارم ڈائریکٹر شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنڑول سیالکوٹ کے دفتر میں 30 اکتوبرتک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لائسنسز کے اجراکےلئے امیدواروں کا 15 روزہ تربیتی پروگرا م 4تا 19نومبر تک جبکہ تجدید ی لائسنسز کے امیدواروں کےلئے 3 روزہ ٹریننگ پروگرام 20نومبر تا23 نومبرتک دفتر ڈائریکٹرمحکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزسیالکوٹ میں منعقد ہو گا۔








