سیالکوٹ۔28اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ آبپاش علاقوں میں گندم کے کاشتکار یکم نومبر تا20 نومبر کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کاتصدیق شدہ بیج 40 تا45 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔تصدیق شدہ بیج کے استعمال سے 20 فیصد پیداوار تک یقینی اضافہ ممکن ہوتا ہے۔ آبپاش علاقہ جات کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی سفارش کردہ اقسام …
سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی جانب سے آبپاش علاقوں میں گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار بارے سفارشات جاری

مزید خبریں
سیالکوٹ۔28اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ آبپاش علاقوں میں گندم کے کاشتکار یکم نومبر تا20 نومبر کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کاتصدیق شدہ بیج 40 تا45 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔تصدیق شدہ بیج کے استعمال سے 20 فیصد پیداوار تک یقینی اضافہ ممکن ہوتا ہے۔
آبپاش علاقہ جات کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی سفارش کردہ اقسام سویرا24،فلک 24،چمپئن، عروج22،نشان21،دلکش20،سبحانی21،ایم ایچ21،ڈیورم2021،صادق21،نواب21،این اے آر سی سپر،اکبر19،بھکرسٹار19،غازی19،رہبر21،فخربھکر17،اناج17،اُجالا16،زنکول16،بورلاگ16،جوہر16،فیصل آباد2008 ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ گندم کی کاشت ربیع ڈرل کے ذریعے کریں۔
دھان کے وڈھ میں گندم کی بوائی ترجیحاً سپر سیڈر سے کریں جبکہ کپاس کے وڈھ میں روٹاویٹر چلا کر زمین بھربھری کر لیں،بیج کے اُگاؤ کی شرح85فیصد سے زائد ہونی چاہیے۔








