سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی مولی کی اگیتی کاشت جولائی سے وسط اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں مولی کی اگیتی کاشت جولائی سے وسط اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سیالکوٹ۔9جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں مولی کی اگیتی کاشت جولائی سے وسط اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولی موسم سرما کی اہم اور مقبول سبزی ہے، جسے ہر عمر کے افراد شوق سے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولی سلاد کے علاوہ مختلف سبزیوں کے ساتھ سالن کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے، جس کی مارکیٹ میں مسلسل طلب برقرار رہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مولی کی 40 یوم والی قسم بہترین پیداوار دیتی ہے، جو تقریباً 40 دن میں تیار ہوجاتی ہے۔ یہ قسم کھانے میں نرم، خستہ اور نسبتاً کم کڑوی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے صارفین میں اسے خاصی پسند کیا جاتا ہے۔ایک ایکڑ رقبے پر مولی کی کاشت کے لیے تقریباً 3 کلوگرام بیج کافی ہوتا ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ بہتر پیداوار کے لیے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مولی کی کاشت اور جدید زرعی طریقوں سے متعلق مزید رہنمائی کے لیے کاشتکار محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹاف یا ماہرین زراعت سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں