محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پالک کی بروقت کاشت شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر پیداوار کے حصول کے لیے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جائے۔
سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو پالک کی بروقت کاشت شروع کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔28جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پالک کی بروقت کاشت شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر پیداوار کے حصول کے لیے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) ڈاکٹر سجاد محمود نے کہا کہ پالک کی کاشت کے لیے فی ایکڑ 12 سے 15 کلوگرام بیج استعمال کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بیج کو بوائی سے قبل ڈیڑھ سے دو ملی لیٹر فی کلوگرام کے حساب سے مناسب پھپھوندی کش دوا سے ٹریٹ کرنے کے بعد کاشت کیا جائے تاکہ بیماریوں سے تحفظ اور بہتر اگاؤ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار کرکے فی ایکڑ 12 سے 15 ٹن گلی سڑی گوبر کی کھاد شامل کرنے سے فصل کی نشوونما اور پیداوار میں نمایاں بہتری آتی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ بوائی کے فوراً بعد پہلی آبپاشی کریں تاکہ بیج کا یکساں اگاؤ ممکن ہو۔ڈاکٹر سجادمحمود نے کہا کہ پالک کی بہتر پیداوار اور جدید زرعی سفارشات سے آگاہی کے لیے کاشتکار محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹاف سے رابطہ کریں اور ان کی فراہم کردہ فنی رہنمائی سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔








