سیالکوٹ،مرچ کی فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

سیالکوٹ۔14جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ سبز مرچ کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن )سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمدنےبتایا کہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سبز مرچ کے پتوں کے مڑا ئو …

سیالکوٹ۔14جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ سبز مرچ کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن )سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمدنےبتایا کہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سبز مرچ کے پتوں کے مڑا ئو کی وجہ سے فصل کے پتے چڑمڑ ہوجاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کا عمل شروع ہوجاتاہے اورجو پھل بن رہا ہوتا ہے وہ بھی سائزمیں چھوٹا رہ جاتاہے جس سے بعدازاں ساراپھول سوکھ جاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتاہے لہذا سبزمرچ کے کاشتکاراس جانب خصوصی توجہ دیں اور اگرکسی بیماری کی علامت ظاہرہوتو فوری طورپر اس کا تدارک یقینی بنایاجائے۔