محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم سرما میں چارہ جات کی کمی پر قابو پانے کیلئے جوار اور باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اکتوبر اور نومبر کے دوران پیدا ہونے والی چارے کی قلت پر قابو پایا جا سکے اور مویشیوں کیلئے وافر چارہ دستیاب ہوسکے
سیالکوٹ،موسم سرما میں چارہ جات کی کمی پر قابو پانے کیلئے جوار، باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔10اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم سرما میں چارہ جات کی کمی پر قابو پانے کیلئے جوار اور باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اکتوبر اور نومبر کے دوران پیدا ہونے والی چارے کی قلت پر قابو پایا جا سکے اور مویشیوں کیلئے وافر چارہ دستیاب ہوسکے۔محکمہ زراعت سیالکوٹ کے ترجمان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ کاشتکار جوار کی منظور شدہ اقسام جے ایس 263، جے ایس 2002 اور ہیگاری جبکہ باجرے کی منظور شدہ قسم ایم پی 87 ملی کٹ کی کاشت کو ترجیح دیں تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں اکثر چارہ جات کی کمی ہوجاتی ہے، لہٰذا اگست میں جوار اور باجرے کی بروقت کاشت کے ذریعے اس کمی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار جوار کی کاشت کیلئے بھاری میرا جبکہ باجرے کی کاشت کیلئے ہلکی میرا زمین کا انتخاب کریں جہاں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام موجود ہو تاکہ فصل کی بہتر نشوونما اور اچھی پیداوار حاصل کی جاسکے۔







