محکمہ زراعت نے پالک کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے
سیالکوٹ،پالک کے کاشتکاروں کو بروقت آبپاشی کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔8جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے پالک کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے ۔ ایگری کلچر آفیسر مرکز کینٹ سیالکوٹ عمار عبداللہ نے کہا ہے کہ کاشتکار پٹڑیوں پرکاشت کی ہوئی فصل کے لئے پانی کا وقفہ 6سے8دن اورڈرل سے کاشت کی ہوئی فصل کا وقفہ 10 سے 12دن رکھیں،جب پودے تین تین پتے نکال لیں تو اس کے گچھے اکھاڑ دیں ۔انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کےلئے پودوں کی چھدرائی میں تاخیر نہ کریں کیونکہ دیر سے اکھاڑے جانے پر بچائے جانیوالے پودے بھی متاثرہوتے ہیں جبکہ کاشتکار بیجائی کے ایک ماہ بعدفصل کی گوڈی کرکے جڑی بوٹیاں تلف کردیں۔ اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔







